شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار
راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی
راولپنڈی (ویب ڈیسک) شادی شدہ خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم اپنے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو موجودہ مالی سال کتنے بیرونی قرضے اور گرانٹس ملیں ۔۔۔؟ اقتصادی امور ڈویژن نےاہم تفصیلات جاری کر دیں
پولیس کارروائی
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجر خان کے علاقے میں راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی کا جھانسا دے کر شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے دونوں ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا
ایف آئی آر کے مطابق تفصیلات
مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اسے اس کے شوہر کے خلاف بھڑکایا اور شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل پروسیجر مکمل کر لیا گیا ہے اور مقدمے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس افسران کا بیان
ایس پی صدر انعم شیر نے کہا کہ خواتین پر تشدد، ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔








