سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ-1 کامیابی سے مکمل کر لیا: آئی ایس پی آر
آپریشن ردالفتنہ کی کامیابی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ کامیابی سے مکمل کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 23 نومبر کی رات دھاندلی یا سہولت کاری سے نتائج تبدیل کیے گئے، تو تم صبح کی روشنی نہیں دیکھ سکو گے، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
دہشت گردوں کا قلع قمع
آئی ایس پی آر نے کہا کہ پنجگور اور ہرنائی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں 216 دہشت گرد جہنم واصل کر دیے، بھارتی پراکسی نیٹ ورکس کو شدید دھچکا لگا، ان کی قیادت اور کمانڈ سسٹم تباہ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں منتقل ہوگئی
غیر ملکی اسلحہ اور مواد کی برآمدگی
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کی بلوچستان میں بدامنی کی کوششیں خاک میں ملا دی گئیں، ہلاک دہشت گردوں سے غیرملکی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشت گردوں سے جدید آلات کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: غزنی میں شیعہ برادری کا افغان حکومت کی حمایت کا اظہار
نقصانات اور قربانیاں
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردوں کو بیرونی سہولت کاری اور لاجسٹک سپورٹ کے ٹھوس شواہد موجود ہیں، آپریشن کے دوران 36 معصوم شہری شہید ہوئے۔ مادر وطن کے دفاع میں 22 بہادر جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا۔
قوم کا عزم
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ شہداء کی قربانیوں کو سلام، قوم اہلِ خانہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔








