ازبک صدر شوکت مرزیا یوف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے
شوکت مرزیا یوف کا پاکستان کا دورہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ازبکستان کے صدر شوکت مرزیا یوف اپنے 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میجر شبیر شریف شہید عزم و جرأت کی مثال بن کر زندہ ہیں – وزیرِ اعلیٰ مریم نواز
وفد اور ملاقاتیں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ازبک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان آئے گا۔ ازبکستان کے صدر وزیراعظم اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جبکہ شہباز شریف اور شوکت مرزیا یوف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آٹے کی قیمت میں اضافہ، گھی سستا ہو گیا
مذاکرات اور تجارتی امور
ترجمان نے بتایا کہ ازبک صدر پاکستان۔ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے۔ پاک۔ازبک مذاکرات میں تجارت، توانائی اور دفاعی تعاون پر بات ہوگی جبکہ تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیا جائے گا۔
دورے کی اہمیت
خیال رہے ازبک صدر شوکت مرزیا یوف کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ یہ دورہ پاک۔ازبک تعلقات میں تیزی سے بہتری کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوگا۔








