ملک بھر کی 13 پروازیں منسوخ، 48 تاخیر کا شکار
پروازوں کی منسوخی اور تاخیر
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انتظامی معاملات کے باعث ملک بھر کی 13 پروازیں منسوخ جبکہ 48 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرپشن، غفلت، نااہلی اور غیر حاضریوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے: وزیر تعلیم کا اساتذہ کو انتباہ
بسنت کے شائقین کی پریشانی
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی سے لاہور کی پروازوں میں غیر معمولی تاخیر اور منسوخی کی وجہ سے شائقین بسنت کو پریشانی کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے تعلقات صدیوں پر محیط ہیں، بھرپور حمایت کرنے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف سے ترکیہ کا شکریہ: سینیٹر عرفان صدیقی
لاہور سے کراچی کی پروازیں
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی کی 22 پروازوں میں سے 4 منسوخ کر دی گئی ہیں اور تاخیر کا شکار ہونے والی پروازوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
فلائٹ شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ لاہور سے کراچی کی پروازیں پی ایف 142، 143، 144 اور 145 منسوخ ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز نے پہلے فیز کا افتتاح کر دیا، ہونہار اسکالرشپ فیز بھی شروع
تاخیر کا شکار پروازیں
فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور سے کراچی کی پروازیں پی اے 401، 402، 403 اور 405 دو سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔
قومی ایئر لائن کی صبح کی پروازوں پی کے 302 اور 303 میں 5 گھنٹے کی تاخیر ہے۔
کراچی سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پروازیں 9P846 اور 9P847 میں ڈھائی گھنٹے کی تاخیر ہے۔
دبئی کی پروازوں میں بھی تاخیر
فلائٹ شیڈول میں مزید بتایا گیا ہے کہ لاہور سے دبئی کی پرواز پی اے 80، پی اے 410 اور 416 کی روانگی میں 6 سے 11 گھنٹے کی تاخیر ہے。








