شکریہ پاکستان، بنگلہ دیشی مشیر کھیل کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل
بنگلادیش کا پاکستان کے وزیراعظم کا شکریہ
ڈھاکہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلادیش نے وزیراعظم پاکستان کے بیان پر اظہار تشکر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں موجود آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ہوٹل میں ڈنر کے دوران چوہے کی انٹری، ویڈیو وائرل
ڈاکٹر آصف نذرل کا ردعمل
بنگلادیشی مشیر کھیل ڈاکٹر آصف نذرل نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، "شکریہ پاکستان، شہباز شریف نے کہا کہ بنگلادیش کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے، یہ ایک بالکل مناسب فیصلہ ہے۔"
وزیراعظم کا بیان
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا، "فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، پاکستان بھارت کے خلاف ٹی 20 ورلڈ کپ میں گروپ میچ نہیں کھیلے گا، یہ کھیل کا میدان ہے، سیاست نہیں، کھیل کے میدان میں سیاست بالکل نہیں ہونی چاہیے، ہم نے بڑا سوچ سمجھ کر سٹینڈ لیا ہے۔"








