بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے: وزیراعظم
وزیراعظم کی کشمیر کے مسئلے پر گفتگو
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی کہ ان کی نسلیں بھی بھول نہ پائیں گی لہٰذا بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا مسیحی ملازمین کو دسمبر کی تنخواہ اور پنشن ایڈوانس ادا کرنے کا اعلان
یوم یکجہتی کشمیر پر خطبہ
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں، پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں حاضر ہوا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی حکومت کا خاتمہ ہوتا ہے تو اقتدار کیلئے میدان میں کون ہوگا؟
کشمیر کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا اور کشمیری ہر روز نعرہ لگاتے ہیں کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ کبھی ہوگا، کشمیری دنیا کو ہر روز سچائی کا آئینہ دکھا رہے ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے پورا خطہ خطرے میں ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
آزاد کشمیر میں تعاون کا عہد
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں کوئی بھی حکومت ہو، میرا فرض ہے آگے بڑھ کر تعاون کروں اور ہمارے تعاون میں کسی قسم کی کمی نہیں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: قیدی ملنا نہیں چاہتا تو جیل حکام زبردستی نہیں ملوا سکتے، سہیل آفریدی کے خط پر عظمیٰ بخاری کا جواب
کشمیریوں کی قربانیوں کا اعتراف
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، میں تحریک آزادی کے شہید کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اپنے بچوں کو قربان کرسکتے ہیں لیکن اپنی آزادی قربان کرنے کو تیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: FCIT نے 2025 ICPC ایشیا ٹوپی ریجنل آن سائٹ کانٹیسٹ کی میزبانی اور کوہوسٹنگ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
بھارت کی دہشت گردی اور جواب
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے مگر بھارت جو فرنٹ کھولے گا اسی محاذ پر کبھی نہ بھولنے والا جواب دیں گے، معرکہ حق میں بھارتی گھمنڈ خاک میں ملا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیٹ میٹرنگ صارفین کے لئے بلنگ پالیسی میں تبدیلی نافذ، صارفین کیلئے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی
کشمیر کی آزادی کی پرامن جدوجہد
معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی تیز کر رہا ہے مگر سفارتی محاذ پر بھی بھارتی بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔ بھارت کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی، آوارہ کتے کے کاٹنے کا شکار 17 سالہ لڑکی انتقال کرگئی
پاکستان کی کامیابی اور کشمیریوں کی فتح
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کی قیادت میں بھارت کو ایسی شکست دی کہ ان کی نسلیں بھی بھول نہ پائیں گی، بھارت جس زبان میں بات کرے گا اسی میں جواب دیں گے، معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اصل میں کشمیریوں کی بھی فتح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نتیجہ تب ہی نکلے گا جب گفتگو جاری رہے گی، عمران خان کو سائیڈ پر رکھ کر کوئی گفتگو نہیں ہو سکتی، سلمان اکرم راجا
دریافت امن کے لیے اتحاد
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمیں اتحاد اور اتفاق سے دشمن کے عزائم ناکارہ بنانے ہیں، بھارت کے جارحانہ، توسیع پسندانہ عزائم اور ناپاک سازشیں ترک کرنے تک خطے میں امن ممکن نہیں۔ ہم امن چاہتے ہیں مگر امن برابری اور انصاف کی بنیاد پر قائم ہوسکتا ہے۔
فلسطین اور کشمیر پر موقف
انہوں نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر پر اصولی موقف پر قائم ہیں، پاکستان نے غزہ میں امن قائم کرنے کے لیے اصولی اقدام کیے ہیں۔








