بھارت کے خلاف میچ کو لے کر حکومتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں: سلمان آغا
سلمان علی آغا کا بیان
کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہے اور ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 2 افراد جاں بحق
پہلا ورلڈکپ اور پرجوش فضا
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ICC ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے متعلق کولمبو میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈکپ ہے جس کے لیے میں بہت پرجوش ہوں اور امید ہے میری کپتانی میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم آج ڈیووس میں مصروف دن گزاریں گے۔
حکومت کے فیصلے کا احترام
انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہے اور ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں، بھارت کے ساتھ میچ ہوگا یا نہیں اس کا اندازہ نہیں، جو حکومت کہے گی اس کے مطابق ہی چلیں گے۔ بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں شہروں سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
اچھی کرکٹ کا سفر
سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم ایشیا کپ کے بعد سے اچھا کھیل پیش کر رہے ہیں، پچھلے 6 ماہ سے اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس مرتبہ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے اور امید ہے کہ اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: شرم آتی ہے اور تشویش بھی ہوتی ہے کہ ہر فیصلہ، ہر تقرری اور کابینہ کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کرتی تھیں، شیری رحمان
سری لنکا کے بارے میں خیالات
قومی کپتان نے مزید کہا کہ سری لنکا میرے دوسرے گھر کی طرح ہے اور لوگ بہت اچھے اخلاق والے ہیں۔ سری لنکا جب بھی آکر کرکٹ کھیلی ہے، اچھا محسوس کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
کنٹرول میں نہ ہونےوالی چیزوں پر توجہ
ان کا کہنا تھا کہ ہم اس چیز پر زیادہ فوکس نہیں کر رہے ہیں جس کو ہم کنٹرول نہیں کر سکتے، ہم اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور ورلڈکپ میں کوئی ٹیم چھوٹی نہیں ہوتی۔ نیدر لینڈز کے خلاف میچ کی اچھی تیاری کر رہے ہیں۔
مہم کا آغاز
واضح رہے کہ ICC ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 7 فروری سے نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی۔








