ازبک صدر دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، پرتپاک استقبال، 21 توپوں کی سلامی
ازبکستان کے صدر کا دورہ پاکستان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ازبکستان کے صدر شوکت مرزائیوف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی سمیت تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی
پرتپاک استقبال
ازبک مہمان کا نور خان ایئربیس پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ثقافتی ملبوسات میں ملبوس بچوں بچیوں نے گلدستے پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں: دھوکہ دہی سے سفر کرنے والی ۲ خواتین کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا
ملاقاتیں اور مذاکرات
اس موقع پر وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی ہارون اختر خان بھی موجود تھے جبکہ ازبک صدر کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ازبکستان کے صدر وزیراعظم اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے جبکہ شہباز شریف اور شوکت مرزیایوف کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ بھر کے سکولز میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
اقتصادی اور ثقافتی تعاون
ترجمان نے بتایا کہ ازبک صدر پاکستان۔ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کریں گے، پاک۔ازبک مذاکرات میں تجارت، توانائی اور دفاعی تعاون پر بات ہوگی جبکہ تعلیم، عوامی روابط اور علاقائی رابطوں کے فروغ پر بھی زور دیا جائے گا۔
دوست ممالک کے درمیان تعلقات
خیال رہے ازبک صدر شوکت مرزیایوف کا پاکستان کا یہ دوسرا دورہ ہوگا، دورہ پاک۔ازبک تعلقات میں تیزی سے بہتری کی عکاسی کرتا ہے، پاکستان اور ازبکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق ہوگا۔








