ریاست بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے گی، سرفراز بگٹی
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا عزم
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی جاری رکھے گی۔ پاکستان کی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلہ کی پیش گوئی کرنا ممکن نہیں ، ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز
آپریشن ردّ الفتنة
وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ آپریشن ردّ الفتنة بلوچستان میں خونریزی اور انتشار پھیلانے والوں کے لیے واضح پیغام ہے۔ بی ایل اے کو فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معصوم شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بناتے ہوئے بھارت کے اشاروں پر پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے。
امن کا پیغام
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان اپنی وحدت، ترقی اور عوام کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور فتنہ انگیزی کی ہر کوشش کا مؤثر اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ریاست مضبوط اور قوم متحد ہے، جبکہ پاکستان کے خلاف اٹھنے والا ہر ہاتھ قانون کے مطابق پوری طاقت سے توڑا جائے گا۔








