آلو کی 12 ملین میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار، اہم سنگ میل عبور کر لیا: وزیر اعلیٰ پنجاب کا ’’ ایکس‘‘ پر میسج
پنجاب میں آلو کی ریکارڈ پیداوار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ پنجاب میں آلو کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرکے تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ رواں سیزن پنجاب میں آلو کی 12 ملین میٹرک ٹن ریکارڈ پیداوار ہوئی ہے، جو کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 25 فیصد نمایاں اضافہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس میں 2 ارب 13 کروڑ روپے کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف
نئی عالمی منڈیوں تک رسائی
وزیر اعلیٰ نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ آلو کی برآمدات کے لیے نئی عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا رہی ہے۔ آلو کے نرخ میں استحکام اور کاشتکاروں کو مناسب معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے نئی ایکسپورٹ مارکیٹ تک رسائی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ قازقستان کے ساتھ آلو کی برآمدات کے بارے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت آلو کی ایکسپورٹ کے لئے موثر اقدامات یقینی بنانے کے وفاقی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہے۔
وزیر زراعت کی اہم ملاقاتیں
وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی آلو کی برآمد کے سلسلے میں اگلے ہفتے اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔








