معروف پاکستانی اداکارہ کارنگ گورا کرنے والے انجیکشنز استعمال کرنے کا اعتراف
بینیتا ڈیوڈ کا اعتراف
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے رنگ گورا کرنے والے انجیکشنز اور مختلف بیوٹی پروسیجرز سے متعلق کھل کر اعتراف کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترک خاتون اوّل کی خصوصی دعوت ،وزیراعلیٰ مریم نواز ترکیہ کا دورہ کریں گی
پوڈکاسٹ میں شریک
حال ہی میں اداکارہ نے نجی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی رنگت گوری کرنے کے شوق اور متعدد وائٹننگ پروسیجرز کروانے کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پہلا ویسٹ پاکستان سٹوڈنٹس کنونشن میں 110 طلباء نے شرکت کی، طلباء کے قیام و طعام کا انتظام رائل پارک کے ایک ہال نما کمرے میں کیا گیا۔
خود کی خوبصورتی کا راز
بینیتا ڈیوڈ نے کہا کہ میری خوبصورتی مختلف بیوٹی پروسیجرز کا کمال ہے۔ میں یہ بات کھل کر کہنا چاہتی ہوں کہ مجھے گوری رنگت کا جنون ہے، مجھے سفید رنگت پسند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: میچ ریفری کا تنازع شدت اختیار کر گیا، پاکستان اپنے موقف پر قائم، آئی سی سی کو ایک اور خط لکھ دیا
انجیکشنز کی تعداد
ان کا کہنا تھا کہ میں نے 2017 یا 2018 میں متعدد وائٹننگ انجیکشنز لگوائے تھے۔ اس وقت میں نے بہت سے وائٹننگ پروسیجرز کروائے اور میں اتنی گوری ہو گئی تھی کہ مارننگ شوز میں لوگ مجھ سے اس بارے میں سوال کرنے لگے تھے۔ اُس وقت بھی میں نے یہ بات نہیں چھپائی تھی اور بتایا تھا کہ یہ سب انجیکشنز کی وجہ سے ہے، اور اب بھی میں نہیں چھپا رہی۔
آئندہ کی منصوبہ بندی
انہوں نے مزید کہا کہ رنگ گورا کرنے کے علاوہ مزید پروسیجرز کے ذریعے بھی میں نے اپنی خوبصورتی کو نکھارا ہے اور آئندہ بھی میں وائٹننگ پروسیجرز کرواتی رہوں گی۔








