ہر پاکستانی میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی :وزیر اعلیٰ مریم نواز

مریم نواز کا یومِ یکجہتی کشمیر پر پیغام

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے۔ جانوں کا نذرانہ دے کر حق خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں خواتین افسران کو ’سر‘ کہنے کا پروٹوکول ختم

کشمیریوں کی قربانیاں اور عالمی ادارے

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ 7 دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے والے کشمیریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بھارتی بربریت نے جنت نظیر وادی کو جیل بنا دیا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف اپنا قانونی کردار ادا کریں۔ مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل تک خطے میں پائیدار امن خواب ہی رہے گا۔ مظلوم کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

آزادی کا سورج

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ کشمیری عوام آزادی کا سورج جلد دیکھیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...