وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے پی کی ملاقات کافی تناؤ والی رہی: مزمل اسلم
پشاور میں وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ملاقات کے دوران ایک دوسرے سے شکوے کیے گئے، ملاقات ایک گھنٹے پر مشتمل تھی اور کافی تناؤ والی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 20 لاکھ روپے میں کراچی میں آپ کا اپنا پلاٹ، ادائیگی 5 سال میں، GFS Developer کی بہترین آفر
ملاقات کا مقصد
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاقات میں 95 فیصد بات چیت صوبے کے مسائل پر ہوئی جبکہ 5 فیصد سیاسی امور پر مرکوز رہی، وزیراعظم نے پورے تحمل کے ساتھ بات سنی اور وزیراعلیٰ نے مالی مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان متوقع
وزیراعلیٰ کی عدم شرکت پر تنقید
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی نیشنل ایشوز پر میٹنگ میں عدم شرکت پر تنقید کی، جس پر وزیراعلیٰ نے جواب دیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے شامل نہیں ہو سکے۔
وفاقی حکومت کا رویہ
مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کے خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں والے سلوک کے تاثر کو وزیراعظم نے غلط کہا، احسن اقبال اور وزیر خزانہ کو ہدایت کی کہ صوبے کے معاملات ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔








