نیٹ میٹرنگ نظام کے مرحلہ وار خاتمے کی تیاریوں کا آغاز
پاکستان میں نیٹ میٹرنگ نظام کا خاتمہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں نیٹ میٹرنگ نظام کو مرحلہ وار ختم کرنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟
نئی ریگولیشنز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل 24 نیوز کے مطابق نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز 2025 کے مسودے پر نیپرا کل عوامی سماعت کرے گا۔ نئے سولر صارفین سے اضافی بجلی 26 کی بجائے تقریباً ساڑھے 11 روپے فی یونٹ میں خریدی جائے گی۔
نئی ریگولیشنز کے تحت سولر صارفین کے ساتھ معاہدوں کی مدت 7 سے کم کر کے 5 سال کی جائے گی جبکہ پے بیگ دورانیہ 2 سال سے بڑھا کر 5 سال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چلی کے دارالحکومت میں 6.3 شدت کا زلزلہ
مالی فوائد میں کمی کا خدشہ
نیٹ بلنگ اور گراس میٹرنگ نظام متعارف کرانے کی تجویز بھی ہے جس کے نتیجے میں شمسی توانائی استعمال کرنے والے صارفین کے مالی فوائد میں بڑی کمی کا خدشہ ہے۔
نئی ریگولیشنز کے تحت شمسی صارفین کو حاصل اہم سہولت ختم ہو جائے گی، گرڈ کو فراہم بجلی کو ایک کے بدلے ایک بنیاد پر استعمال شدہ بجلی کے ساتھ ایڈجسٹ نہیں ہو سکے گی۔ نئی ریگولیشنز کے تحت صارفین گرڈ سے حاصل بجلی کے لیے مکمل قومی ٹیرف ادا کریں گے، اضافی شمسی بجلی نسبتاً کم مقررہ نرخ پر تقسیم کار کمپنیوں ڈسکوز کو فروخت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: رات کو اسرائیل کے لیے دن بنا دیں گے: ایران نے بڑے میزائل حملے کی تیاری کر لی
ڈسکوز کا مؤقف
ڈسکوز کا مؤقف ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے باعث گرڈ کے بنیادی ڈھانچے کے اخراجات کی وصولی متاثر ہو رہی ہے۔ حکومت اور ڈسکوز کا مؤقف ہے کہ نیٹ میٹرنگ کے باعث آمدن میں کمی واقع ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علماء کرام کا اتفاق، یکساں اوقاتِ اذان ونماز پر جلد عملدرآمد کا فیصلہ
نیپرا کی تجویز
نیپرا نے شمسی صارفین کے لیے نیٹ میٹرنگ کی بجائے گراس میٹرنگ نظام کی سفارش کی ہے۔ نئی ریگولیشنز کے تحت بجلی کی خرید علیحدہ طور پر ریٹیل نرخوں پر کی جائے گی۔ نئے صارفین اپنی پیدا کردہ تمام بجلی ڈسکوز کو تقریباً ساڑھے 11 روپے فی یونٹ پر فروخت کریں گے۔
سی پی پی اے نے نیٹ میٹرنگ صارفین کو گرڈ پر اضافی بوجھ قرار دیا ہے۔ سی پی پی اے کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کی وجہ سے گرڈ صارفین پر اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ نیپرا نے کہا تھا کہ سولر نیٹ میٹرنگ کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین بڑھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
نئے ٹیرف اور میٹرز
نئے ریگولیشنز کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے الگ الگ ٹیرف ہوں گے۔ نیپرا نیٹ میٹرنگ صارف کی پیداواری صلاحیت پر نظرثانی کر سکے گا۔ نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بجلی کی فروخت اور خریداری کے لیے الگ الگ میٹرز ہوں گے۔ نیا نیٹ میٹرنگ صارف اپنی بجلی کسی دوسرے صارف کو فروخت نہیں کر سکے گا۔
آخری وضاحت
واضح رہے کہ مجوزہ نیٹ میٹرنگ ریگولیشنز کا اطلاق نئے نیٹ میٹرنگ صارفین پر ہو گا۔








