کراچی، خیابان اتحاد روڈ پر لگی ایڈورٹائزمنٹ سکرینز ہیک کرکے غیر اخلاقی مواد نشر کردیا گیا، تحقیقات شروع
کراچی میں ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز ہیک
کراچی (آئی این پی) - شہر قائد میں ڈی ایچ اے خیابان اتحاد روڈ پر نامعلوم ہیکرز نے ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز ہیک کرکے غیر اخلاقی مواد نشر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: وی پی این کا استعمال غیر شرعی قرار دے دیا گیا
واقعے کی تفصیلات
تفصیل کے مطابق، ڈی ایچ اے خیابانِ اتحاد عبدالستار ایونیو پر نصب ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو نامعلوم افراد نے ہیک کرکے چند لمحوں کے لیے غیر اخلاقی مواد نشر کیا۔ حکام کے مطابق احتیاطی تدابیر کے تحت، ڈی ایچ اے کی اہم شاہراہوں کے علاوہ، شاہراہِ فیصل اور کارساز روڈ پر نصب متعدد ڈیجیٹل ایڈورٹائزمنٹ اسکرینز کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
این سی سی آئی اے اور سائبر کرائم یونٹ نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اسکرینز کو ہیک کرنے میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لیے تکنیکی شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔








