خبردار۔۔۔پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات، کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہے
لاہور میں پتنگ بازی پر پابندیاں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خبر دار۔۔۔ پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات، کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں طلاق کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ، لاہور 21ہزار کیسز کے ساتھ سر فہرست
تفصیلات
تفصیلات کے مطابق بسنت پر مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کیلئے بعض پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ محکمہ داخلہ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات، کسی شخصیت کی تصویر لگانے پر پابندی ہے، کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگیں بھی نہیں اڑائی جائیں گی۔ مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین سے عارضی جنگ بندی کا اعلان کر دیا
اجازت یافتہ پتنگیں
محکمہ داخلہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی گُڈّا اور پتنگ استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے سخت کارروائی کریں گے، دھاتی تار اور نائلون ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔
محفوظیت کی اقدامات
لاہور میں بسنت کے دوران موٹر سائیکل پر سیفٹی راڈ کا استعمال لازم ہے، ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی.








