وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اجلاس، اعلامیہ جاری کر دیا گیا
اجلاس کی تفصیلات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا - اجلاس میں صوبائی وزرا، کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کے علاوہ اعلیٰ سول، فوجی اور قانون نافذ کرنے والے حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی
فاتحہ خوانی اور خراج عقیدت
اجلاس کے آغاز میں مختلف واقعات میں شہادت پانے والے عام شہریوں، سکیورٹی فورسز، اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپیریئر یونیورسٹی ریکیمپس میں فرش مین پروگرام کی گریجویشن تقریب کا انعقاد، قونصل جنرل کی خصوصی شرکت
دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل
اجلاس میں بالعموم صوبہ خیبرپختونخوا میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات اور فتنہ الخوارج کے ناسور کے خاتمے اور مکمل امن و استحکام کے لئے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں نے نئی تاریخ رقم کردی
سیاسی جماعتوں کا تعاون
اجلاس نے فیصلہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جامع پالیسی کی کامیابی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں، عوامی نمائندوں، معززین اور وفاقی حکومت کی مشترکہ مشاورت، باہمی تعاون اور عملی ہم آہنگی ضروری ہے۔ اس ضمن میں آج کی نشست میں مصمم ارادہ کیا گیا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کی حکومت اپنے تمام تر وسائل بشمول فوج، پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کو استعمال کرتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ یہ طویل میعادی حکمت عملی دہشت گردی کے تمام محرکات کی نشاندہی، اِن کا خاتمہ اور عوامی اعتماد کی بحالی کو یقینی بنائے گی تاکہ حکومت اور عوام یکجا ہوکر ملکی سلامتی اور ترقی کو یقینی بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگریزوں کے دور میں ایجنٹ کے طور پر پالے گئے جاگیرداروں سے جاگیریں واپس لی جائیں، انتخابی عمل میں ہمیشہ کیلئے نااہل قرار دیا جائے۔
بہتر طرز حکمرانی
اعلامیہ کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا کا ایجنڈا یہ ہے کہ بہتر طرز حکمرانی اور عوامی مفاد ہی دہشت گردی کے خلاف قوم کو یکجا کرسکتا ہے۔ اِس سلسلے میں پہلے مرحلے میں دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کو ماڈل گڈ گورننس اضلاع میں تبدیل کیا جائے گا اور تمام حکومتی وسائل کو استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی اور سماجی خدمات اور اقتصادی ترقی کی فراہمی کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔ اِن علاقوں میں سیکیورٹی، مواصلات، صحت، تعلیم، روزگار، بنیادی سہولیات اور دیگر خدمات کے لئے خصوصی پیکج دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی ائیر شو کل سے شروع ہوگا،پاکستان ائیر فورس کے فضائی مظاہرے نئی تاریخ رقم کریں گے
علاقائی بحالی اور امن کی اہمیت
فورم نے فیصلہ کیا کہ پائیدار استحکام کے لیے جن علاقوں سے عارضی نقل مکانی کی گئی، حکومت اس عمل کے دوران متاثرہ افراد کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی، تاکہ یہ عارضی مشکل مستقبل میں امن، ترقی اور خوشحالی کی بنیاد بن سکے۔ اِن کی باعزت واپسی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیراعلیٰ کا پیغام
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا امن ہماری اولین ترجیح ہے، اس پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ امن و امان کیلئے سول حکومت، انتظامیہ، پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک پیج پر ہیں اور مل کر کوششیں جاری رکھیں گے، یہ ہم سب کی مشترکہ جنگ ہے، اس کو مشترکہ کوششوں سے ہی جیتا جا سکتا ہے۔








