کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھےگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کشمیر کے بارے میں بیان

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ پاک فوج فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا جو اہل کشمیر کی اجتماعی خواہش اور مقدر ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مظفرآباد کا دورہ کیا اور جموں و کشمیر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری عمارتوں میں اسپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ بنوانے کا حکم، یکم مئی کو راشن کارڈ پروگرام لانچ کریں گے: مریم نواز

تحریک کشمیر کے شہدا کی قربانیوں کی تعریف

آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیر تحریک کے شہدا کی بہادری اور بے لوث قربانیوں کو سراہا۔ ممتاز شخصیات اور سابق فوجیوں سے گفتگو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کی ریاستی جارحیت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کشمیریوں کے حوصلے نہیں توڑ سکیں، ہندوتوا پرمبنی پالیسیوں کے باوجود کشمیری عوام کی جدوجہد مزید مضبوط ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر میکرون زیادہ عرصے اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان کی حمایت اور کشمیر کا مقدمہ

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیر جلد آزادی کی نئی صبح دیکھے گا جو اہل کشمیر کی اجتماعی خواہش اور مقدر ہے۔ پاکستان عالمی فورمز پر کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے اٹھاتا رہے گا۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کی حمایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر اعظم سواتی متنازع ٹوئٹ کے 2 کیسز سے بری

اگلی صفوں کا دورہ اور جوانوں کی حوصلہ افزائی

آئی ایس پی آر کے مطابق، چیف آف ڈیفنس فورسز نے اگلی صفوں کا بھی دورہ کیا اور وہاں تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے اور فرض شناسی کو سراہا۔ انہوں نے دورے کے دوران آپریشنل تیاریوں اور ہر سطح پر ہم آہنگی برقرار رکھنے پر زور دیا۔

فوج کا بلند حوصلہ اور جنگی تیاری

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کشمیر میں تعینات افسران اور جوانوں کے جذبے، پیشہ ورانہ معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل آپریشنل حالات کے باوجود فوج کا بلند حوصلہ قابل تحسین ہے، کسی بھی دشمنانہ قدم کا فوری، مؤثر اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کی مسلح افواج روایتی اور ہائبرڈ دونوں طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...