مجھے معلوم ہے مائنس عمران خان کے ایجنڈے پر فائز لوگ مجھ سے خائف ہیں لیکن اس وقت میری ذات سے بڑھ کر میرے لیڈر کی صحت ہے، مشال یوسفزئی
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کا بیان
پی ٹی آئی رہنما مشال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ یہ سب میرے فرائض ہیں، جو اپنے حصے کے میں ادا کر رہی ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ مائنس عمران خان کے ایجنڈے پر فائز لوگ مجھ سے خائف ہیں۔ لیکن اس وقت میری ذات سے بڑھ کر میرے لیڈر کی صحت اور ان کے ڈاکٹرز کی رسائی کا معاملہ ہے۔ ہمارے اور پوری قوم کے سامنے غلط بیانی کی گئی ہے کہ خان صاحب ٹھیک ہیں اور یہ 8 فروری سے دھیان بھٹکانے کا پروپیگنڈہ ہے۔
خان صاحب کی صحت پر توجہ
مشال یوسفزئی نے کہا کہ یہ سوال بہت اہم ہے، اس کا جواب ہماری صفوں کا تعیّن کرے گا کہ کون مائنس عمران خان ایجنڈے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ رسوائی ان کا مقدر ہوگی، لیکن اس وقت زیادہ اہم یہ ہے کہ خان صاحب تک ڈاکٹرز کی رسائی ہو اور انہیں الشفاء آئی ہسپتال شفٹ کیا جائے۔
مجھے کسی کی پرواہ نہیں
میں نہیں چاہتی کہ میرے نام یا میرے ذکر سے کسی بھی قسم کی ڈائیورژن ہو اور خان صاحب کی صحت کے معاملے سے بات کہی اور چلی جائے۔ اس لیے میری درخواست ہے کہ جو مرضی بول لے، کوئی مجھ پر عادت سے مجبور ہوکر ڈائریکٹ اٹیک کرے یا ان ڈائریکٹ میں، میں کسی کو جواب نہیں دوں گی اور نہ ہی ریپونڈ کروں گی۔
محنت اور تنقید کا سامنا
حاسدین اور سازشوں کی چالوں کا مجھے بھرپور علم ہے، اور ہمیشہ یہ تمام توانائیاں لگا کر بھی خوار ہی ہوئے ہیں۔ اس لیے ہم سب نے صرف نشانہ سیدھا رکھنا ہے اور فوکس خان صاحب کی صحت پر رکھنا ہے۔ آواز اٹھائیں۔
یہ سب میرے فرائض ہے جو اپنے حصے کے میں ادا کر رہی ہوں اور مجھے معلوم ہے کہ مائنس عمران خان کے ایجنڈے پر فائز لوگ مجھ سے خائف ہیں، لیکن اس وقت میری ذات سے بڑھ کر میرے لیڈر کی صحت اور ان کے ڈاکٹرز کی رسائی کا معاملہ ہے۔ جو ہمارے اور پوری قوم کے سامنے غلط بیانی کی گئی ہے کہ خان صاحب ٹھیک… https://t.co/Z8eRUw6Tja
— Mashal Yousafzai (@AkMashal) February 5, 2026








