لاہور پولو کلب کے زیر اہتمام ایکوسٹار 49 واں ایبک کپ کے انعقاد کی تیاریاں مکمل

لاہور پولو کلب میں ایبک کپ کی پریس کانفرنس

لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام ایکوسٹار 49 واں ایبک کپ کے سلسلے میں لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون، ڈائریکٹر ڈی ڈبلیو پی ایکوسٹار طحہ محمد نسیم نے پریس کانفرنس میں تاریخی ٹورنامنٹ کی تفصیلات کے متعلق بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے حج پروازوں کی منسوخی کی خبروں کو مسترد کردیا

شرکاء اور اہم شخصیات

اس موقع پر لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر فیروز گلزار، ثاقب خان خاکوانی، سیکرٹری کلب میجر امجد غفور، ڈی ڈبلیو پی ایکوسٹار کے مارکیٹنگ ہیڈ شعیب یونس، کلب ممبر فیصل خان، غیر ملکی کھلاڑیوں مارکس ریولوا، لاؤ ابی لینڈا، عام رضا بہبودی، ماسٹر پینٹس کے ڈائریکٹر صوفی محمد ہارون، امپائر اور دیگر کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کسی نے ہمیں چھیڑا تو گھس کر ماریں گے ،دشمن کو جو 3 روز قبل جواب دیا اب اس سےبڑھ کر ہو گا:اعظم نذیر تارڑ

ٹورنامنٹ کی تفصیلات

ملک اعظم حیات نون کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی ٹورنامنٹ بادشاہ قطب الدین ایبک کے نام سے ہر سال منعقد ہوتا ہے اور یہ اس کا 49 واں ایڈیشن ہے۔ اس سال یہ دس گول ایونٹ ہے جس میں پانچ ٹیمیں شامل ہیں جن میں ماسٹر پینٹس، ڈائمنڈ پینٹس، بی این پولو، ایف جی پولو اور ایس کیو سی گولڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ہر ٹیم میں غیر ملکی کھلاڑی بھی شریک ہیں جبکہ امپائر اور کمنٹیٹر بھی غیر ملکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا، مولانا فضل الرحمان

شکریہ اور حمایت

انہوں نے ڈی ڈبلیو پی گروپ ایکوسٹار کے ڈائریکٹر طحہ محمد نسیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دوسرے سال لاہور پولو کلب میں سپانسر شپ کی۔ ڈائریکٹر ڈی ڈبلیو پی ایکوسٹار طلحہ محمد نسیم کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب ایک تاریخی کلب ہے اور ہمیشہ اس مثبت کھیل کو سپورٹ کرکے اچھا لگتا ہے۔ ایکوسٹار کی جانب سے یہ یقین ہے کہ کھیلیں معاشرے میں مثبت رول ادا کرتی ہیں۔ ایبک کپ پاکستان میں پولو کا ایک مشہور ٹورنامنٹ ہے جسے سپورٹ کرکے بہت اچھا لگ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: نیشنل ہائی وے پر کوسٹر کی چھت پر سوئے 2 مسافر گر کر جاں بحق

فائنل کی تیاری

ٹورنامنٹ کا فائنل میں زندہ دلان لاہور بھرپور حصہ لیں گے جو ہفتہ کو تین بجے ہوگا۔ فیصل خان نے ایکوسٹار کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک تاریخی ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عجمان میں “اخوت” کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ کا اہتمام

کمنٹیٹر اور کھلاڑیوں کی رائے

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آئرلینڈ کے کمنٹیٹر گریگ کیٹنگ کا کہنا تھا کہ یہ ان کا چھٹا سال ہے لاہور پولو کلب میں پولو کو کور کرتے ہوئے اور ہمیشہ یہاں آکر اچھا لگتا ہے۔ یہاں پولو اچھے لیول پر کھیلی جاتی ہے۔ ایرانی کھلاڑی عامر رضا بہبودی کا کہنا تھا کہ ہائی گول سیزن کا آغاز ہے۔ لاہور پولو کلب ایک تاریخی کلب ہے اور یہاں پولو اچھے سٹینڈرڈ کی ہوتی ہے۔ ارجنٹائن سے آئے ہوئے امپائر کا کہنا تھا کہ میں پہلی بار پاکستان آیا ہوں اور لاہور میں پولو کا لیول اور گراؤنڈز دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

میچ کی جھلکیاں

علاوہ ازیں گزشتہ روز ایک میچ کھیلا گیا جس میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس کو 5-3 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے لاؤ ابی لینڈا نے تین اور راجہ جلال ارسلان نے دو گول سکور کیے۔ ماسٹر پینٹس کی طرف سے عامر رضا بہبودی نے دو اور ممتاز عباس نیازی نے ایک گول سکور کیا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...