شکریہ میڈیم سی ایم۔۔۔بسنت فیسٹیول شروع، لاہور چھا گیا، 12 بجتے ہی آسمان پر پتنگوں کی اڑانیں، چھتوں پر رونقیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے
شکریہ میڈیم سی ایم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بسنت فیسٹیول شروع، لاہور چھا گیا، 12 بجتے ہی آسمان پر پتنگوں کی اڑانیں، چھتوں پر رونقیں، ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، کھابوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نان فائلرز پر توجہ دے، موجودہ ٹیکس دہندگان پہلے ہی بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، گوہر اعجاز
بسنت فیسٹیول کا آغاز
تفصیلات کے مطابق لاہور بسنت کے رنگوں میں رنگ گیا، رات 12 بجتے ہی 3 روزہ بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے رات 12 بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔ لاہور کے آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئیں۔ چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے، اڑتی اور گرتی پتنگوں کو دیکھنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔
یہ بھی پڑھیں: کویت میں ایک بار پھر سائرن بج اٹھے، امریکی سفارتخانے کے قریب دھواں اٹھتا دیکھا گیا
عورتوں کی شمولیت
بسنت کا مزہ دوبالا کرنے کے لیے خواتین بھی پیش پیش ہیں، ہاتھوں پر مہندی، رنگ برنگے لباس اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کیا گیا۔ کئی خواتین خود بھی پتنگ ہاتھوں میں لیے چھتوں پر موجود ہیں، باقی خواتین نے ہاتھوں پر مہندی سجائی ہے، رنگ برنگے لباس پہنے ہیں اور مزیدار پکوان سے بسنت کا استقبال کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کا شاہ رخ کو پیغام، ویڈیو وائرل ہوگئی
لاہور کی سڑکیں سجی
لاہور کی سڑکیں اور گلیاں اس وقت پتنگوں سے سجی ہیں، پتنگ اور ڈور مہنگی ہونے کے باوجود شہر بھر میں نایاب ہو چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ کا شکریہ
لاہور کے شہریوں نے 3 روز بسنت فیسٹیول کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا ہے۔








