بسنت خوبصورت تہوار، ہم نے محفوظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں، عظمیٰ بخاری
بسنت کا تہوار اور حکومت کے اقدامات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بسنت خوبصورت تہوار ہے۔ دھاتی ڈور کی وجہ سے بسنت پر پابندی لگائی گئی تھی۔ ہم نے محفوظ بسنت کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے جوابی حملوں میں بھارت کو اب تک کیا نقصان پہنچایا؟
محفوظ بسنت کے لیے اقدامات
لاہور میں موٹر سائیکلوں پر 10 لاکھ کے قریب سیفی راڈز لگائے گئے ہیں۔ بسنت کے تین دن پبلک ٹرانسپورٹ فری کردی گئی ہے۔ میٹرو، اورنج لائن اور بسوں پر سفر فری ہو گا تاکہ لوگ بائیک استعمال نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں نیو ایئر نائٹ کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل
بسنط کی مقبولیت اور اقتصادی اثرات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک ارب 24 کروڑ سے زائد کی پتنگیں اور ڈور فروخت ہو چکی ہے۔ بسنت کی وجہ سے پوری دنیا سے لوگ لاہور آ رہے ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت قوانین بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دریائے سندھ سے پنجاب میں نہریں نکالنے کیخلاف سندھ میں زبردست احتجاج ،جسقم اور دیگر جماعتیں ایک ہو گئیں
سخت قوانین اور مانیٹرنگ
کوشش ہے لوگوں کو پریشانی اور مایوسی کے ماحول سے نکالا جائے۔ اگر کسی نے دھاتی ڈور استعمال کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ لوگوں کو چھتوں کے لئے این او سی جاری کئے گئے ہیں۔ ڈرون کیمروں کی مدد سے چھتوں کو مانیٹر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال شہریوں سے درخواست کریں گے کہ نومبر دسمبر میں شادیاں نہ رکھیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا سموگ تدارک کیس میں بیان
شہریوں کی ذمہ داری
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ بسنت کی وجہ سے خیبرپختونخوا کی انڈسٹری بھی چل پڑی ہے۔ لوگوں کو روزگار مل رہا ہے، لیکن سٹاک کی وجہ سے سپلائی چین میں بھی مسئلہ آ گیا ہے۔ ہر کام حکومتوں کا نہیں ہوتا، شہریوں کو بھی رولز پر عمل کرنا ہوگا۔
تنقید اور عوام کی خوشی
تنقید کرنے والوں کو عوام کی خوشی سے تکلیف ہوتی ہے۔ ایسے لوگ چاہتے ہیں کہ عوام خوشی اور سکون کا سانس نہ لیں۔ پی ٹی آئی والے بسنت کے تہوار کو سیاسی نہ بنائیں۔








