بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ، ہمیں اپنی ثقافت پر ناز، ذمہ داری کے ساتھ خوشیاں منائیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بسنت پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر ناز ہے۔ زندہ دلانِ لاہور ذمہ داری کے ساتھ خوشیاں منائیں، ذمہ داری شہری ہونے کا ثبوت دیں اور حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی

بسنت کی خوشیوں کا آغاز

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق، مریم نواز شریف نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ بسنت کی خوشیاں منائیں، ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ پریشانیاں بھلا کر نیلے افق کی طرف بڑھتی ہوئی گڈی پر توجہ مرکوز کریں، آج لاہور میں پتنگیں نہیں خوشیاں اڑ رہی ہیں۔ خوشی کے ہر لمحے میں اپنے ارد گرد کے لوگوں کو بھی شریک کریں۔

یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قتل پر مولانا فضل الرحمان کی مذمت

مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیات

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بائیک کی بجائے ہر روٹ پر مفت ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیں۔ عوام کے مفت امدورفت کے لئے 419 بسیں تینوں دن میسر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بسنت کے موقع پر عوام کو 60 ہزار سے زائد فری رائیڈز دیں گے۔ اورنج لائن ٹرین کے 25 سیٹ مسافروں کو مفت سفر کی سہولت مہیا کریں گے، میٹروبس، فیڈر بسیں اور گرین بسیں بھی فری ٹریول کی سہولت فراہم کریں گی۔ 6 ہزار Yango رکشوں پر رائیڈ فری ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی پالیسیوں پر پاکستانیوں کے اعتماد میں واضح اضافہ

حفاظتی ہدایتیں

مریم نواز شریف نے شہریوں کو ہدایت کی کہ حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ مقررہ سائز اور سٹینڈرڈ کے مطابق پتنگیں اور ڈور استعمال کریں۔ یاد رکھیں کہ ممنوعہ ڈور کے استعمال پر بھاری جرمانے اور طویل قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ پتنگ بازی کے لئے دھاتی تار، تندی، بلٹ پروف مٹیریل اور چرخی کا استعمال غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی بہترین حکمت عملی سے مظاہرین منتشر ہوئے، احتجاج پی ٹی آئی کا ایک اور بلنڈر ہے: طلال چوہدری

پتنگ بازی کے مقامات

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لاہور کے سول ایوی ایشن ایریاز میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بائیک اور موٹرسائیکل رکشے پر سیفٹی راڈ ناگزیر ہیں۔ رجسٹرڈ مینوفیکچررز، سیلرز اور دکاندار سے QR کوڈ لگی ڈور اور پتنگیں خریدیں۔

یہ بھی پڑھیں: رسومات کے دوران دلہن کو دولہے کی ایسی بات پتا لگ گئی کہ شادی سے ہی انکار کر دیا

دکانداروں کے لئے درخواست

مریم نواز شریف نے دکاندار بھائیوں سے اپیل کی کہ عوام بالخصوص بچوں کی خوشیوں کی راہ میں حائل نہ ہوں۔ ڈور اور پتنگیں مہنگی نہ بیچیں۔

یہ بھی پڑھیں: آگ لگے بستی میں، ہم ہیں اپنی مستی میں

تحفظ کے اقدامات

انہوں نے واضح کیا کہ بسنت کے موقع پر عوام کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدام کیا گیا ہے۔ تحفظ کیلئے ہر تحصیل میں 15 محکموں پر مشتمل کوئیک رسپانس یونٹس قائم کی گئی ہیں۔ کھلی چھت پر پتنگ بازی کرتے ہوئے احتیاط کریں، منڈیر نہ ہونے پر چھت کے اطراف میں کم از کم نائیلون کی ڈور ضرور باندھ لیں۔

پولیس اور انتظامیہ کی موجودگی

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ کھلی چھت پر حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ بسنت کے موقع پر تھرمل ڈرون کے ذریعے سرویلنس جاری رہے گی۔ پولیس، ٹریفک وارڈن، انتظامیہ اور دیگر ادارے آپ کی مدد کے لئے موجود ہیں، بھرپور تعاون کیجئے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...