پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں کھو بیٹھا
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 3 حدیں کھو بیٹھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ سنا دیا
کاروباری ہفتے کا آغاز
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 88 ہزار 36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایسٹر سمیت ہر تہوار میں محبت و بھائی چارے کا پیغام پوشیدہ ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز
شدید مندی کا سامنا
تاہم ٹریڈنگ کے دوران اچانک سے سٹاک مارکیٹ میں مندی چھا گئی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 548 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔
گزشتہ کاروباری دن کا اختتام
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 87 ہزار 832 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا.








