ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل کا اعلان، پاکستان کے 4 نام شامل
آئی سی سی کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل کا اعلان
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی دفعہ 144 نافذ
پاکستان کے کمنٹری کرنے والے نام
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے کمنٹری پینل میں پاکستان کے 4 نام شامل ہیں۔
پاکستان کے وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ ورلڈ کپ کی کمنٹری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلال بن ثاقب کی وائٹ ہاؤس میں نئے کرپٹو ایڈوائزر پیٹرک وِٹ سے اہم ملاقات، ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق تعاون پر بات چیت
دیگر بین الاقوامی کمنٹری کرنے والے
علاوہ ازیں دیگر لوگوں میں روی شاستری، ناصر حسین، این اسمتھ، ایئن بیشپ، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سمیعل بدری، روبن اتھاپا اور کارلوس براتھ ویٹ شامل ہیں۔
سنیل گواسکر، اوین مورگن، میتھیو ہیڈن، ڈیل اسٹین اور شان پولاک بھی ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز کو عہدے سے کیوں ہٹایا؟ آخر کار وجہ سامنے آگئی۔
پہلی بار ورلڈ کپ میں کمنٹری کرنے والے
جنوبی افریقا کے ٹیمبا باوما اور سری لنکا کے اینجیلو میتھیوز پہلی بار ورلڈ کپ میں کمنٹری کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا باقاعدہ آغاز کل سے ہو رہا ہے اور پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ کل نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی。








