انگلینڈ نے پاکستانی باولرز کی دھنائی کرتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا
انگلینڈ کی شاندار کارکردگی
ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 700 رنز بنا لیئے ہیں جس میں ہیری بروک اور جوئے روٹ نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی دسویں بڑی پارٹنر شپ قائم کر دی ہے جبکہ یہ انگلینڈ کی پہلی سب سے بڑی ٹیسٹ پارٹنرشپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی سیاحوں کے لئے پتھروں کے نیچے چھپی تاریخ اور فرعونوں کے راز
جوئے روٹ اور ہیری بروک کی شراکت
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے جوئے روٹ 262 بنا کر آوٹ ہو گئے تاہم ہیری بروک 261 رنز بنا چکے ہیں اور 432 رنز کی پارٹنر شپ کے ساتھ انگلینڈ کی پہلی بڑی اور ٹیسٹ کرکٹ کی دسویں سب سے بڑی پارٹنر شپ قائم کرتے ہوئے ریکارڈ بنا ڈالا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کچھ لوگ خود لذتی اور آن لائن سیکس کے ذریعے مشکل جذبات سے چھٹکارا کیوں حاصل کرتے ہیں؟
پاکستان کی اننگز
یاد رہے کہ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 556 رنز بنا ئے تھے جس میں سب سے اہم کردار کپتان شان مسعود کا رہا جنہوں نے 151 رنز کی اننگ کھلی جبکہ سلمان آغا اور عبداللہ شفیق نے سینچری سکور کی۔
تاریخی پارٹنر شپ کا پس منظر
واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے لمبی پارٹنر شپ 2006 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کولمبو کے سٹیڈیم میں سری لنکا کے سنگاکارا اور جے وردنے نے بنائی جو کہ 624 رنز کی تھی۔