سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا استعفیٰ منظور، ویڈیو بیان بھی آگیا

سی ای او کے الیکٹرک کا استعفیٰ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا اور ان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ گروپوں میں فحش مواد دکھا کر بلیک میل کرنے والے گروہوں کا انکشاف

نئے سی ای او کی تقرری

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ بورڈ نے منظور کر لیا اور اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم نئے سی ای او کا انتخاب 10 فروری کو ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں،کشمیر میں آج مکمل ہڑتال

مونس علوی کا ویڈیو بیان

دوسری جانب کے الیکٹرک مستعفی سی ای او مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ کمپنی آگے بڑھتی رہے۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی آگیا

نئے نظریے کی ضرورت

مونس علوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کے الیکٹرک کو نئے نظریے اور سوچ کی ضرورت ہے، نئے سی ای او کی تقرری کے بارے فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کریں گے، یہ مرحلہ جلد مکمل ہو گا اور نئے سی ای او کی تقرری احسن طریقے سے ہو جائے گی۔

ملازمین کی اہمیت

مستعفی سی ای او کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے سی ای او کی آن بورڈنگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد کے الیکٹرک کو خیر آباد کہوں گا، کے الیکٹرک کی اصل روح اس کے ملازمین میں ہیں اور یہ بدستور برقرار ہے، کے الیکٹرک کی بنیاد بہت مضبوط ہے، اس کو مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...