سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا استعفیٰ منظور، ویڈیو بیان بھی آگیا
سی ای او کے الیکٹرک کا استعفیٰ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا اور ان کا ویڈیو بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: چھوٹے بھائی کو قتل کرانے والا شخص ساتھی سمیت گرفتار
نئے سی ای او کی تقرری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کا استعفیٰ بورڈ نے منظور کر لیا اور اس حوالے سے کے الیکٹرک کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم نئے سی ای او کا انتخاب 10 فروری کو ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ماسکو میں فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے چینی موسیقی کا پروگرام
مونس علوی کا ویڈیو بیان
دوسری جانب کے الیکٹرک مستعفی سی ای او مونس علوی کا ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ادارے کی بہتری ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے، یہ ایک منظم اور سوچا سمجھا فیصلہ ہے تاکہ کمپنی آگے بڑھتی رہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا بیان بھی سامنے آگیا
نئے نظریے کی ضرورت
مونس علوی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کے الیکٹرک کو نئے نظریے اور سوچ کی ضرورت ہے، نئے سی ای او کی تقرری کے بارے فیصلہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کریں گے، یہ مرحلہ جلد مکمل ہو گا اور نئے سی ای او کی تقرری احسن طریقے سے ہو جائے گی۔
ملازمین کی اہمیت
مستعفی سی ای او کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئے سی ای او کی آن بورڈنگ اور اختیارات کی ہموار منتقلی کے بعد کے الیکٹرک کو خیر آباد کہوں گا، کے الیکٹرک کی اصل روح اس کے ملازمین میں ہیں اور یہ بدستور برقرار ہے، کے الیکٹرک کی بنیاد بہت مضبوط ہے، اس کو مزید آگے لے جانے کا سفر جاری رہے گا۔








