مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹرز کو خوشخبری سنا دی

وزیر صحت کی خوشخبری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے ڈاکٹرز کو خوشخبری سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن غیر ملکی سرمایہ کاری صفر ہے، مزمل اسلم

قطر میں پاکستانی ڈاکٹروں کے امتحان کی شرط ختم

روزنامہ جنگ کے مطابق مصطفیٰ کمال نے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ قطر میں پاکستانی ڈاکٹروں کی درجہ بندی کم ہونے کا مسئلہ سفارتی سطح پر اٹھایا گیا، جس کے بعد قطر نے پاکستانی ڈاکٹروں کے لیے امتحان کی شرط ختم کر کے سابقہ حیثیت بحال کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: فلم میں زیادتی کا سین شوٹ کیا گیا تو مجھے ۔۔ بالی ووڈ اداکارہ کا حیران کن انکشاف

براہِ راست خدمات کی اجازت

اُنہوں نے کہا کہ اب پاکستانی ڈاکٹرز ڈگری کے ساتھ براہِ راست قطر میں خدمات انجام دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے عدالتوں پر عدم اعتماد کر کے اپنے وکالت نامے واپس لے لئے تو اس کا عدالتی نظام کو شدید نقصان ہو گا، فواد چودھری

صحت کی دیکھ بھال کے چیلنجز

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ 7 دہائیوں سے صحت کے حوالے سے صرف بلڈنگز بنانے پر توجہ رہی، مریض بننے سے روکنے کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ جب ہیلتھ کیئر کی بات آتی ہے تو صرف ہسپتال بنانا ہی کافی نہیں ہوتا، ہمیں اپنے پیاروں کو مریض بننے سے روکنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سیاست میں ہر بات یا سوال کا جواب نہیں دینا ہوتا، بیرسٹر گوہر کی شیر افضل مروت کو تنبیہ

تعلیمی بحران

مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ 50 ہزار سے زائد طلبہ ایم ڈی کیٹ پاس کرنے کے باوجود میڈیکل کالجز میں داخلے سے محروم ہوتے ہیں، میڈیکل کالجز میں نشستیں کم ہیں، طلبہ کا بیرونِ ملک رخ کرنے پر مجبور ہونا بحران کی علامت ہے۔

میڈیکل کالجز میں نشستوں میں اضافہ

اُنہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالجز میں نشستوں میں اضافے کی اشد ضرورت ہے، حکومت میڈیکل کالجز میں سیٹس بڑھانے پر کام کر رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...