اب یہی رہ گیا ہے کہ عثمان طارق اپنے گلے میں لکھ کر ڈال لیں میں کلیئر ہوں، سلمان آغا
سلیم علی آغہ کا بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغہ نے کہا ہے کہ عثمان طارق کے ایکشن میں کوئی ایشو نہیں، بس اب یہی رہ گیا ہے کہ عثمان طارق اپنے گلے میں لکھ کر ڈال لیں کہ میں کلیئر ہوں۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغہ نے کہا کہ عثمان طارق دو بار کلیئر ہو چکے ہیں، مجھے نہیں پتا ان کے ایکشن پر زیادہ بات کیوں ہو رہی ہے، عثمان طارق ہمارے لئے ایکس فیکٹر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز، 4 خوارجی ہلاک
بابر اعظم کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ بابر اعظم ان کنڈیشنز میں ہمارے لئے بہت اہم ہیں، وہ اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے پر کام مسلسل کر رہے ہیں۔ سلمان علی آغہ نے مزید کہا کہ ہمیں پہلے میچز کا دباو نہیں، سب میچز جیتنے کی کوشش کریں گے اور اگر ہم تینوں میچز جیتتے ہیں تو پھر ہمیں رن ریٹ کی زیادہ ضرورت نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریضوں کا معائنہ کرنے والا دنیا کا پہلا اے آئی ڈاکٹر کس مسلم ملک میں کام کر رہا ہے؟
تیاری اور پرفارمنس
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم ہر میچ میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے، ہماری تیاری بہت اچھی ہے، بس اب پلان پر کام کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گاؤں سے 4گھنٹے پیدل یا بیل گاڑی پر سفر کر کے فورٹ عباس یا قریبی اسٹیشن ٹبہ عالمگیر پہنچتے، چھوٹے اسٹیشن دو تین ہی مشہور ہوئے، ایک ڈونگا بونگا تھا
موسم اور کمبی نیشن
انہوں نے کہا کہ ہم نے چھ ماہ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے، موسم آپ کے کنٹرول میں نہیں ہے، ہم اس کا کچھ نہیں کر سکتے بس ہمارے ہاتھ میں پرفارمنس ہے جو ہم نے دینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو کمبی نیشن اچھا ہوگا وہی رکھیں گے، ہمارا سارا فوکس کھیل پر ہے، کوشش کرتے ہیں کہ کھیل سے ہٹ کر بات نہ کریں۔
پریس کانفرنس کے سوالات
کپتان سلمان علی آغہ نے کہا کہ پریس کانفرنس میں کرکٹ سے ہٹ کر دوسرے سوال زیادہ ہوتے ہیں جو اچھا نہیں۔








