عمران خان کے طبی معائنہ کی تفصیل اہل خانہ کو فراہم کر دی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ
اسلام آباد میں تازہ ترین خبریں
عمران خان کے طبی معائنے کی رپورٹ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی سپریم کورٹ سے درخواست کے بعد مرکزی جیل راولپنڈی (اڈیالہ) میں قید عمران خان کے طبی معائنے کی تفصیلی رپورٹ مرتب کر کے ان کے اہل خانہ کو فراہم کر دی گئی ہے۔
تفصیلی طبی رپورٹ کی تیاری
اپنے ایکس بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعظم آفس کی ہدایات پر پی ایم ایس ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی جانب سے ایک تفصیلی طبی رپورٹ تیار کرکے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل راولپنڈی (اڈیالہ) کو ارسال کی گئی، جو بعد ازاں اہلِ خانہ کے حوالے کر دی گئی۔
سوشل میڈیا پر بیان
A letter was written by the Leader of the Opposition to the Prime Minister and PTI Leaders also approached the Supreme Court of Pakistan regarding medical check up of Mr Imran Ahmad Niazi who is serving his sentences in Central Jail Rawalpindi (Adiala)
On directions from Prime…
— Attaullah Tarar (@TararAttaullah) February 6, 2026








