رمضان المبارک سے پہلے ٹماٹر، پیاز، لہسن اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان المبارک سے پہلے ٹماٹر، پیاز، لہسن اور چینی سمیت 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ مہنگائی سالانہ بنیاد پر بڑھ کر 4.84 فیصد ہوگئی۔ ایک سال میں ٹماٹر 80 فیصد، آٹا 35 جبکہ گیس 30 فیصد تک مہنگی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے، سرکاری اہلکار ہاتھ سے پرانے زمانے کے سائرن بجاتے رہے
مہنگائی کی حالیہ رپورٹ
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی اعشاریہ صفر نو فیصد اضافے سے سالانہ بنیاد پر 4.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ٹماٹر، پیاز، لہسن، دال ماش، مونگ، مٹن، چینی، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ جبکہ گندم کے آٹے اور انڈوں سمیت 13 چیزیں سستی ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی سستی مگر گیس کی قیمت میں کتنا اضافہ ہوگیا؟ تازہ خبر
قیمتوں میں نمایاں تبدیلیاں
ایک ہفتے میں ٹماٹر 12.78 فیصد مہنگے ہوئے۔ اوسط قیمت 111 روپے ریکارڈ کی گئی۔ پیاز بھی مہنگے، اوسط قیمت 70 روپے کلو رہی۔ لہسن پانچ اعشاریہ چار پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 464 روپے کلو فروخت ہوتا رہا۔
چینی اور دیگر اشیاء کی قیمتیں
چینی معمولی مہنگی ہوئی اور اوسط قیمت 156 روپے رہی۔ گزشتہ ہفتے ڈیزل کی قیمتوں میں چاعر اعشاریہ تین پانچ فیصد تک اضافہ ہوا۔ البتہ آٹا دو اعشاریہ آٹھ نو فیصد، انڈے دو اعشاریہ آٹھ چھ فیصد اور دال مسور ایک اعشاریہ دو چھ فیصد تک سستی ہوئی۔








