ایک طرف دشمن نے دل پر گہرا زخم لگایا ہے، دوسری جانب پنجاب حکومت اور اس کے ترجمان بسنت کا جشن مناتے نظر آ رہے ہیں، شیخ وقاص اکرم
پی ٹی آئی رہنما کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ایک طرف دشمن نے دل پر گہرا زخم لگایا ہے، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران خودکش حملہ کر کے نمازیوں کے خون سے امام بارگاہ کی دیواروں کو رنگ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں 4 ماہ کے دوران 64کروڑ 46لاکھ ڈالرز کے موبائل فونز درآمد
پنجاب حکومت کی جانب سے جشن
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ دوسری جانب پنجاب حکومت اور اس کے ترجمان بسنت کا جشن مناتے نظر آ رہے ہیں، جو شہداء کے غم کو مزید گہرا کر رہا ہے۔ موجودہ صورتحال اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف یکجا ہو۔ یہ عہد ہم سب کو کرنا ہو گا۔
شیخ وقاص اکرم کا ٹویٹ
ایک طرف دشمن نے دل پر گہرا زخم لگایا ہے، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران خودکش حملہ کر کے نمازیوں کے خون سے امام بارگاہ کی دیواروں کو رنگ ڈالا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت اور اس کے ترجمان بسنت کا جشن مناتے نظر آ رہے ہیں، جو شہداء کے غم کو مزید گہرا کر رہا ہے۔
شیخ وقاص pic.twitter.com/R9cowbRAAI— Sheikh Waqas Akram (@SheikhWaqqas) February 6, 2026








