پنجاب کے وزیراعلیٰ کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان
اسلام آباد میں خود کش دھماکہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے خود کش دھماکے کے باعث وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نمائشی اقدامات کی بجائے سیلاب زدگان کی فوری مدد پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، حافظ نعیم الرحمان
بسنط شو کی منسوخی
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ لبرٹی اسکوائر پر میگا بسنت شو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔
قوم کی یکجہتی کا پیغام
مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ ضروری ہے کہ قوم خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد رہے۔ مریم نواز نے کہا کہ خوارج پر کوئی رحم نہیں ہوگا اور پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔








