وزیراعلیٰ مریم نواز کا کرنٹ لگنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار
وزیراعلیٰ کی افسوسناک خبر پر رنج و غم
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کرنٹ لگنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا دیا گیا
اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی
وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا اور مختلف واقعات میں بچوں کے زخمی ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بائیک پر سیفٹی راڈ کی تنصیب پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور ریڈ زون میں بغیر سیفٹی راڈ بائیک کو سفر کرنے سے روکنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچ گئے، نواز شریف بھی ہمراہ
دھاتی ڈور کے خاتمے کے لیے اقدامات
وزیراعلیٰ مریم نواز نے شہر بھر میں دھاتی ڈور کے انسداد کے لئے کریک ڈاؤن کی ہدایات کیں۔
عوام سے اپیل
وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ دھاتی اور ممنوعہ ڈور استعمال کرکے خوشی کو غم کا روپ نہ دیں۔








