بے یقینی کے سائے چھائے ہیں، ہر کوئی اپنا راگ الاپ رہا ہے، دانشوروں کا حلقہ علم، تجربہ اور کارکردگی کی بنیاد پر اراکین اسمبلی کے انتخاب کا حامی ہے۔

سیاسی اور معاشی بحران

مصنف:رانا امیر احمد خاں
قسط:299
گزشتہ 40سالوں کے دوران سیاسی لوٹ کھسوٹ اور بدعنوانیوں کے باعث مملکت خدادادِ پاکستان اس وقت شدید سیاسی و معاشی بحران کا شکار ہے۔ بے یقینی کے سائے چھائے ہوئے ہیں۔ ہر کوئی اپنا الگ راگ الاپ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یا تم رہو گے یا ہم، یا منزل پائیں گے یا سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے، علی امین گنڈاپور

سیاسی جماعتوں کی ناکامیاں

سیاسی حکومتوں کی ناکامی کی ایک وجہ گڈگورننس کا نہ ہوناہے اور نسل درنسل سیاسی خاندانوں کا کرپشن میں ملوث ہونا بھی ہے۔ اکثر سیاسی جماعتیں خاندانی وراثتی جماعتوں کی شکل اختیار کر چکی ہیں۔ اسی لیے وطن عزیز میں دانشوروں کا ایک حلقہ سیاسی پارٹیوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ اہل امیدواروں کے درمیان، علم، تجربہ اور ان کے ماضی کی کارکردگی کی بنیاد پر اراکین اسمبلی کے انتخاب کا حامی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ڈور پھرنے سے نوجوان کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس، ذمہ داران کیخلاف فوری کارروائی کا حکم

مفاد پرستی اور بدعنوانی

ان کے خیال میں سیاسی جماعتوں کی سیاست دھڑے بازی اور عوام الناس کو جھوٹ بول کر اور لمبے چوڑے دعوے کر کے اْلو بنانے کی سیاست ہے۔ سیاسی جماعتیں قانون کے نفاذ اور میرٹ و انصاف کا نظام قائم کرنے کی بجائے اپنے کارکنوں کو ناجائز فائدے پہنچانے کے لیے مفاد پرستی، بھتہ خوری، سفارش، بدعنوانی کے کلچر کو پروان چڑھاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑے اضافے کا امکان

قوم کی تقسیم

لڑائی جھگڑے، بلوے، ہنگامہ آرائی اور ٹارگٹ کلنگ کا راستہ اپناتی ہیں۔ حکومت وقت کو اپنی عددی اکثریت کے زعم پر حکومت گرانے کی آڑ میں بلیک میل کرتی ہیں۔ ملک کے مقتدر حلقوں اور بعض اوقات پاکستان کے دشمن ملکوں سے بھی سازباز کرتی ہیں۔ غنڈے پالتی ہیں۔ قوم کو متحارب دھڑوں، ذات برادری، نسلی، علاقائی، فرقہ وارانہ اور صوبائی تعصبات کو ہوا دے کر تقسیم کرتی ہیں۔ قومی اتحاد اور ملکی استحکام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں پیزا خور ڈکیت گروہ سرگرم، ڈلیوری بوائے سے اسلحے کے زور پر 4 پیزا لے اڑے

اصلاحات کی ضرورت

غرضیکہ سیاسی پارٹیاں ملک میں بہت ساری خرابیوں کی جڑ ہیں۔ اصلاح احوال کے لیے سیاسی جماعتوں کے قائدین کو اپنے لیے کوئی متفقہ کوڈ آف کنڈکٹ تیار کر کے اس پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ اس ضمن میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی اپنا موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی اگر نیشنل سیکیورٹی کے راستے میں حائل ہوئے تو ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہو گا، رانا ثنا اللہ

سزاور جماعتوں کی رجسٹریشن

صرف قومی سطح پر قومی مسائل کے حل کے لیے کام کرنے والی جماعتوں کو بطور سیاسی پارٹی رجسٹرڈ کیا جائے۔ فرقہ وارانہ، مذاہب و مسالک پسند، صوبائیت، نسلی و محلاتی تعصبات کو ہوا دینے والے گروہوں کو بطور سیاسی جماعت ہرگز رجسٹرڈ نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کویت میں لائیو شو کے دوران ڈیلیوری بوائے سیٹ پر پہنچ گیا

سٹیزن کونسل آف پاکستان کا خراجِ تحسین

سٹیزن کونسل آف پاکستان کے خصوصی اجلاس میں پاکستان کے نامور اور بے باک صحافی مجید نظامی چیف ایڈیٹر’’ نوائے وقت ‘‘کے انتقال پر تعزیتی قرارداد پیش کی گئی۔ سٹیزن کونسل کے تعزیتی اجلاس میں کونسل کے صدر رانا امیر احمد خاں، پاکستان ٹی وی کرنٹ افیئرز کے سابق سربراہ افتخار مجاز، شہزاد سلیم ایڈووکیٹ، رانا شاہد ایڈووکیٹ، رانا طاہر محمود ایڈووکیٹ، ایم اکرام چوہدری، احمد وسیم، پروفیسر مشکور صدیقی، محمد رمضان میو، پروفیسر نصیر احمد چوہدری، آغا نوروز، ظفر علی راجا اور دیگر احباب نے شرکت کی اور مجید نظامی کی بے مثال صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سنٹر فار چینج کراچی کے ساتھ تعاون

مجھے 2011ء میں سنٹر فار چینج کراچی کے چیئرمین بشیر اے چوہدری کی جانب سے درج ذیل لیٹر موصول ہوا جس کی روشنی میں سٹیزن کونسل آف پاکستان کی جانب سے 3 بڑی تقریبات کے انعقاد میں دستِ تعاون مہیا کیا گیا، جن کا ذکر اگلے صفحات میں آئے گا۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...