اسلام آباد خودکش دھماکہ، مجلس وحدت مسلمین نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر دیا
مجلس وحدت مسلمین کا سوگ کا اعلان
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مجلس وحدت مسلمین نے جامع مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ سانحہ پر 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش، اپوزیشن کا احتجاج، شورشرابا
احتجاجی مظاہروں کا اعلان
’’جنگ‘‘ کے مطابق علامہ صادق جعفری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں نکالی جائیں گی، شہداء کی بلندیٔ درجات، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔
سانحۂ اسلام آباد کے خلاف احتجاج
مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے سانحۂ اسلام آباد کے خلاف نمائش چورنگی پر احتجاج کیا گیا، علامہ صادق جعفری، علامہ مبشر حسن سمیت عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔








