سانحۂ اسلام آباد، سندھ حکومت نے کلچرل نائٹ موسیقی پروگرام منسوخ کردیا
سندھ حکومت کا کلچرل نائٹ پروگرام منسوخ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت نے اسلام آباد دھماکے کے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کےلیے کلچرل نائٹ موسیقی پروگرام منسوخ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: معید پیرزادہ کے پاکستان سے بھاگنے اور امریکہ میں جائیدادوں کی کہانی لیکن یہ پیسہ کہاں سے آیا؟ سینئر تحقیقاتی صحافی نے بھانڈا پھوڑ دیا
تفصیلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں کلچرل نائٹ موسیقی پروگرام ترتیب دیا تھا، جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش فوج کے لیفٹیننٹ جنرل محمد فیض الرحمٰن کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات
سرکاری بیان
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے بتایا کہ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن کے اعزاز میں موسیقی پروگرام کے بغیر سادگی سے عشائیہ دیا جائے گا۔
دھماکے کا افسوسناک واقعہ
واضح رہے کہ اسلام آباد میں مسجد اور امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 169 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔








