بالیوڈ اداکار راج پال یادیو چیک باؤنس کیس میں گرفتار
راج پال یادیو کی خودسپردگی
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکار راج پال یادیو نے چیک باؤنس کیس میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں میں ہمیں بہترین کامیابی ملی، ایران کو ہر صورت امن قائم کرنا ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ
نئی دہلی ہائیکورٹ کا فیصلہ
بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ہائیکورٹ نے راج پال یادیو کے خلاف چیک ڈس آنر کے متعدد مقدمات میں دی گئی نرمی واپس لیتے ہوئے اداکار کو ہدایت کی تھی کہ وہ 4 فروری تک متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے سامنے سرنڈر کریں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بحالی کی صورتحال ہے ؟ جانیے
گرفتاری کا عمل
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کامیڈی اداکار نے عدالت کی جانب سے دی گئی ڈیڈلائن کے مطابق تہاڑ جیل میں گرفتاری دے دی ہے۔
وکیل کی درخواست
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کے وکیل کی جانب سے عدالت میں رقم ادائیگی میں نرمی کی درخواست کی گئی تھی اور 50 لاکھ روپے کی ادائیگی کے لیے ایک ہفتے کا وقت مانگا گیا تھا جس پر عدالت نے انکار کردیا۔








