بھارتی ٹیم کے لیے بری خبر، اہم فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے
بھارتی ٹیم کی مشکلات
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ٹیم کیلیے بری خبر، اہم فاسٹ بولر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹراپارٹی الیکشن نظرثانی کیس: پی ٹی آئی کی سپریم کورٹ میں لارجربینچ تشکیل دینے کی درخواست
ہرشیت رانا کی انجری
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر ہرشیت رانا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے فاسٹ بولر ہرشیت رانا کے گھٹنے کی انجری کے باعث آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے باہر ہونے کی تصدیق کردی۔
متبادل کھلاڑی کا انتخاب
بی سی سی آئی کے مطابق ہرشیت رانا جنوبی افریقہ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے۔ ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے انہیں ٹورنامنٹ کے لیے فٹ قرار نہیں دیا۔ ہرشیت رانا کی جگہ فاسٹ بولر محمد سراج کو بھارتی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے。








