کوئی بری بات نہیں کہ شہباز شریف میرے پاس آئے یہ بڑا پن ہے: محمود اچکزئی

سیاسی ملاقات کا پس منظر

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ کوئی بری بات نہیں کہ شہباز شریف میرے پاس آئے یہ بڑا پن ہے، ہمیں غلطیوں کو ماننا ہوگا اور آگے بڑھنا ہوگا۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی نے وفد کے ہمراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: آج عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کر دیا، مریم اورنگزیب کا بیان

باہمی گفتگو اور سیاسی صورتحال

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھاکہ سیاسی لوگ بیٹھتے ہیں تو سیاست پر بات ہوتی ہے، ہم نے جمہوری انداز سے پر امن احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے بسنت کو ملتوی کیا جانا اچھا ہے، ہمیں غلطیوں کو ماننا ہوگا اور آگے بڑھنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شہباز شریف کئی بار مولانا فضل الرحمان کے پاس آچکے ہیں، کوئی بری بات نہیں کہ شہباز شریف میرے پاس آئے یہ بڑا پن ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کا مؤقف

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ ہم اپنے مطالبے پر قائم ہیں اور 8 فروری کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں، ہم نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت نے کوئی جلسہ یا جلوس رکھا ہے تو اسے منسوخ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ آج تک اپوزیشن کی اپیلیں عدالت اور ٹریبونل میں ہیں، حکومت کو اپنی ناکامی کا اعتراف کرنا چاہیے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...