اسلام آباد دھماکے پر روسی صدر پیوٹن کے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط
اسلام آباد دھماکا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد دھماکے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط بھیجے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: سوزوکی نے اپنی گاڑی فرنکس پاکستان میں متعارف کروادی، مہنگی گاڑیوں کی چھٹی، ایک لیٹر میں ہائبرڈ گاڑی سے بھی زیادہ سفر!!
تعزیت کا اظہار
اپنے خطوط میں روسی صدر نے اسلام آباد دھماکے میں ہونے والے جانی نقصان پر صدر مملکت اور وزیر اعظم سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مذہبی اجتماع کے دوران شہریوں کا قتل بربریت کا ثبوت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ٹرک نہر میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، رپورٹ طلب
دہشت گردی کے خلاف تعاون
روسی صدر نے اپنے خط میں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ہمدردی اور نیک تمنائیں
روسی صدر پیوٹن نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








