اسلام آباد خود کش دھماکہ، افغانستان کی وزارت خارجہ کا بیان آ گیا
اسلام آباد میں خود کش دھماکہ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) - اسلام آباد خود کش دھماکہ، افغانستان کی وزارت خارجہ کا بیان آ گیا۔
افغان وزارت خارجہ کی مذمت
تفصیلات کے مطابق افغانستان کی وزارت خارجہ نے اسلام آباد کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی مذمت کی ہے۔
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد پر حملے کے نتیجے میں نمازیوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں۔ مساجد اور مقدس مذہبی شعائر کو نشانہ بنانا اسلامی اور انسانی اقدار کے منافی ہے۔ عبادت گزاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے حملے ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہیں۔
تعزیت اور دعا
افغان وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔








