کراچی سے دبئی جانے والی 2 خواتین گرفتار، ایک خاتون کا غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونے کا اعتراف
ایف آئی اے کی کارروائی
کراچی (ویب ڈیسک) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: تہران کو عالمی معیشت کو ’یرغمال‘ بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی: برطانوی وزیر خارجہ
خواتین کی گرفتاری
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والی 2 خواتین کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران آف لوڈ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا آئینی ترامیم کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دینے کا عندیہ
غیراخلاقی نیٹ ورک کا انکشاف
ایف آئی اے حکام کے مطابق دوران کارروائی خواتین نے سیاحتی ویزے کی آڑ میں ملازمت کا انکشاف کیا جبکہ فیصل آباد کی رہائشی خاتون نے غیراخلاقی نیٹ ورک سے منسلک ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے جنگ میں بھارت کے گرنے والے طیاروں کے پائلٹ کہاں گئے؟ انکشاف سامنے آگیا
مرکزی ملزم کی گرفتاری
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ سفری انتظامات کرنے والا مرکزی ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان کے متعدد موبائل فونز سے واٹس ایپ چیٹس اور وائس نوٹس بھی برآمد ہوئے ہیں۔
انسانی اسمگلنگ کیس کی تفصیلات
حکام کے مطابق انسانی اسمگلنگ کیس میں تمام ملزمان کو اینٹی ہیومن ٹریفک سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔








