بانی پی ٹی آئی کا ذاتی ڈاکٹرز سے چیک اپ کرانے کی درخواست خارج
انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کرانے کی درخواست خارج کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر بانی کا علاج کسی سرکاری ہسپتال میں ہوا تو۔۔۔؟ علیمہ خان نے تشویش کا اظہار کر دیا
درخواست کی سماعت
انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے
وکیل کے دلائل
وکیل فیصل ملک نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو بھی جیل میں ذاتی معالج سے علاج کی سہولت دی گئی تھی، بانی پی ٹی آئی بھی سابق وزیراعظم ہیں اور برابری کے سلوک کے مستحق ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت اپنے ہی ملک کے بچے مار کر ہم سے لاشوں کا سوال کر رہی ہے، یاسمین راشد
اڈیالہ جیل کی صورتحال
وکیل فیصل ملک نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں آنکھوں کی بیماری کے علاج کا انتظام بھی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی انڈر ٹرائل قیدی ہیں، ذاتی معالج سے چیک اپ حق ہے، قانون کے مطابق علاج سے قبل بانی کے اہلخانہ کو آگاہ کرنا ضروری ہے۔
عدالت کا فیصلہ
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔








