اسرائیل کے لبنان میں فضائی حملے ، 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق
فضائی حملے کا تسلسل
بیروت (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے جاری ہیں اور تازہ ترین حملوں میں 5 ہیلتھ ورکر جاں بحق ہو گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران جنگ، اب تک امریکہ کے 7 طیارے تباہ ہوچکے، سی این این
اسرائیلی فوج کی کارروائیاں
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے ساتھ جاری لڑائی میں ریزرو فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی۔ بتایا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران ایک فوجی بھی زخمی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم، ڈاکٹر اور طبی عملہ موجود، مفت ادویات دستیاب، ہنگامی صورتحال کے لیے عارضی ہیلی پیڈ کا انتظام
کمانڈرز کی ہلاکت
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں فضائی حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے 2 کمانڈرز مارے گئے۔ ان کمانڈرز میں احمد مستغیٰ اور محمد علی حمدان شامل ہیں، جن پر شمالی اسرائیل میں حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ اب کراچی سے نیویارک تک انسانیت کا منشور بن چکا ہے،بلاول بھٹو زرداری کی ظہران ممدانی کو دلی مبارکباد
اسلحہ ڈپو پر حملہ
اسرائیلی فوج نے گزشتہ رات جنوبی لبنان اور بیروت میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
پیرا میڈکس کی ہلاکت
دوسری جانب اسرائیل کے لبنان پر فضائی حملے میں 5 پیرا میڈکس بھی جاں بحق ہو گئے ہیں۔








