راولپنڈی، شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور بھتہ وصول کرنے والے 4 ملزمان گرفتار، لوٹی گئی 11 لاکھ کی رقم بھی برآمد
راولپنڈی میں بھتہ خور گینگ کی گرفتاری
راولپنڈی(آئی این پی) نیو ٹائو ن پولیس نے شہری کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد اور بھتہ وصول کرنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سنگدل بیٹے نے چھریوں کے وار سے عمر رسیدہ باپ کو قتل کرڈالا
گینگ کا طریقہ کار
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے شہری سے دوستی کی، پھر ملاقات کے بہانے بلا کر اسے یرغمال بنایا۔ بعد ازاں، تشدد کا نشانہ بنا کر بھتہ وصول کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے امتحان میں شرکت کرنے والوں کے لئے اہم ہدایات جاری کردیں۔
پولیس کی کارروائی
پولیس نے ملزمان کے قبضے سے شہری سے لوٹی گئی 11 لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
قانونی کارروائی
ایس پی راول سعد ارشد کے مطابق، زیرِ حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، تاکہ انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔








