بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں سماعت کے لیے مقرر
توشہ خانہ کیس میں نئے پیش رفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم پاکستان اور بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس سے متعلق فوجداری درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سنجے کپور کی موت سے چند لمحے قبل لی گئی تصویر سامنے آگئی
سماعت کی تاریخ اور کمیٹی
بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ سے متعلق فوجداری درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 9 فروری کو کیس کی سماعت کرے گا۔ جسٹس شاہد بلال حسن بھی 2 رکنی بنچ کا حصہ ہوں گے۔
سزا اور معطلی
ٹرائل کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی۔ الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت سزا سنائی گئی تھی۔ بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے یہ سزا معطل کر دی گئی تھی.








