نیدرلینڈز کے خلاف بابر اور شاہین کے شاندار پارٹنرشپ کیچ کی دھوم
بابر اور شاہین کا شاندار پارٹنرشپ
نیدرلینڈز کیخلاف بابر اور شاہین کے شاندار پارٹنرشپ کیچ کی دھوم
لاہور (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی شاندار پارٹنر شپ کیچ کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خطے کی تازہ صورتحال، ان واقعات سے ہمیں اپنے ایٹمی پروگرام کی قدر ہوتی ہے، عمر چیمہ نے واقعات گنوادیے
پاکستانی فیلڈنگ کی شاندار کارکردگی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستانی کرکٹرز کی فیلڈنگ نے سب کو حیران کر دیا۔ پاکستان کے خلاف میچ میں نیدرلینڈز کے 9 کھلاڑی کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم
شاندار کیچز کی جھلک
میچ کے دوران 2 مرتبہ پاکستانی کرکٹرز نے شاندار کیچ پکڑے جنہیں شائقین اور کمنٹیٹرز نے بھی خوب سراہا۔ میچ کے آغاز کے بعد نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گری۔ آؤٹ ہونے والے بیٹر میکس ڈووڈ 5 رنز بنا کر سلمان مرزا کا شکار بنے، ان کا شاندار کیچ وکٹ کیپر عثمان خان نے پکڑا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھی بین الاقوامی فوڈ چین پر حملہ ، چار ملزمان گرفتار
بابر اعظم کی شاندار کوشش
بعد ازاں میچ کے پانچوں اوور میں محمد نواز کی گیند پر نیدرلینڈز کے بیٹر مائیکل لیوٹ نے اونچا اور زوردار شاٹ کھیلا جو ممکنہ طور پر چھکا لگ رہا تھا لیکن بابر اعظم کی شاندار کوشش نے ناصرف اس چھکے کو ناکام بنایا بلکہ نیدرلینڈز کے بیٹر کو پویلین کی راہ بھی دکھائی۔
بابر اعظم نے باؤنڈری لائن کی طرف جاتی ہوئی گیند کو کیچ کیا اور فوری باؤنڈری لائن سے اندر کی جانب اچھال دیا جسے پیچھے سے دوڑتے ہوئے آئے شاہین آفریدی نے کیچ کر لیا۔ اور یوں ڈچ بلے باز مائیکل لیوٹ آؤٹ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کا ایران، وسطی ایشیائی ریاستوں کو برآمدات پر ایل سی شرط میں عارضی استثنیٰ کا خیرمقدم
کمنٹیٹرز اور شائقین کی تعریف
یہ بھی پڑھیں: کالا باغ ڈیم پر علی امین گنڈاپور کا بیان پارٹی پالیسی نہیں: سلمان اکرم راجہ
سوشل میڈیا پر تعریفی پیغامات
بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی جوڑی کی جانب سے اس کیچ کو مکمل کرنے پر شائقین اور کمنٹیٹرز نے بھی خوب تعریف کی۔ اس کیچ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی تعریفی پیغامات کے ساتھ شیئر کی جا رہی ہیں۔
پاکستان کی کامیابی
یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو 3 وکٹ سے شکست دے دی۔








