لاہور میں بسنت کا دوسرا روز …غیر ملکی شہریوں کی بڑی تعداد اندرون شہر پتنگ بازی کرنے پہنچ گئی
شہر لاہور میں بسنت کا دوسرا روز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر میں بسنت کا دوسرا روز، پاکستانیوں کے ساتھ غیرملکی شہری بھی پتنگ بازی کے شوقین ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور ہائی کورٹ کا شام کے اوقات میں عدالتیں شروع کرنے کا فیصلہ
غیر ملکی مہمانوں کا لاہور میں استقبال
غیر ملکیوں شہریوں کی بڑی تعداد اندرون شہر میں پتنگ بازی کرنے پہنچ گئی، وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے غیرملکی مہمانوں کو خوش آمدید کہا، غیرملکی مہمانوں نے پتنگیں بھی اڑائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ نے دھند میں اشد ضرورت کے علاوہ سفر نہ کرنے کی اپیل کر دی، ننکانہ صاحب کے قریب حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
بسنت منانے کی خوشی
غیرملکی مہمانوں کا کہنا ہے لاہور میں بسنت منانے کا ہمارا خواب پورا ہے۔ سنا تھا لاہور زندہ دلوں کا شہر ہے آج اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ لاہور کا کلچر بہت خوبصورت ہے۔ پنجاب حکومت کا بسنت جیسے تہوار کو دوبارہ منانے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی موجودگی
20 مختلف انٹرنیشنل میڈیا ہاوسز کے نمائندے بھی بسنت فیسٹیول کی کوریج کرنے پہنچے ہیں۔








